ایک نیوز نیوز: عوام کو سستا تیل اور گیس پہنچانے کے حوالے سے پاکستان نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سستا تیل اور گیس کی خریداری کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا، روس کو بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔