خانپور،نہرآب حیات میں گرنے والی 6سالہ بچی کی لاش نہ مل سکی 

Nov 19, 2022 | 17:51 PM

ایک نیوز نیوز(عدنان سرور)نہرآب حیات بند نہ ہونے پر لاپتہ 3سالہ فاطمہ کے ورثا نے پولیس ،محکمہ انہارکیخلاف احتجاج کیا۔ٹائرجلا کر خان پورروڈ بلاک کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  احتجاجی افراد نے بتایا کہ گزشتہ روز 3 سالہ فاطمہ دختر غلام رسول کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئی تھی۔ جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گزشتہ روز سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مگر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے تاحال بچی نہیں مل سکی ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر تاحال محکمہ انہار نے نہر بند نہیں کی۔ احتجاجی افراد نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر آب حیات نہر بند کرنے کی اپیل کی ہے.

مزیدخبریں