ایک نیوز نیوز:ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ملیر نے بچی کے والد کو ابتدائی تفتیش سے آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی مسلم آباد میں 8سالہ بچی کے اغوا ،قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے 10مشتبہ افراد کا ڈی این اے کرایا جائے گا ۔فرانزک کرائم ٹیم نے شواہد جمع کرکے لیبارٹری روانہ کردئیے ۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کاکہنا تھا کہ مقدمہ کے انداج اور غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 3 افسران کو معطل کردیا گیا۔ لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے اور تفتیش میں کسی بھی صورت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔