ایک نیوز نیوز: لاہور احتساب عدالت نےسابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزاد نے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے نیب کو عثمان بزدار کو 30 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ بیرسٹر مومن ملک نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزاد کی جانب سے دلائل دیئے۔ بیرسٹر مومن ملک نے کہا کہ نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزاد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کی ہے۔ سردار عثمان بزدار کے خلاف نیب کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ جس کے بعد عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔