ایک نیوز نیوز: بھارت کے شہر بنگلورو کے ایک کالج کے طلباء نے ثقافتی تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔شکایت پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس والوں نے طلبا سےپوچھ گچھ کی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزے لینے کے لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ کچھ طلبا کی جانب سے انجنئیرنگ کالج کے ثقافتی پروگرام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے پر دوسرے طلبا نے احتجاج کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ’جے ہند‘ اور ’جئے کرناٹک ‘ کے نعرے لگائیں اور معافی مانگیں۔ تاہم اسی دوران واقعے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔
طلبا میں سے تین کی شناخت آرین، دیناکر اور ریا روی چندر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے تینوں کے خلاف مراٹھا ہلی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 153 اور 505 (1) بی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے ، جبکہ اسی اثنا میں تینوں ملزم طلبا کو ایس ایچ او کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔