امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے بین الاقوامی ہفتہ برائے کاروبار کا انعقاد

امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے بین الاقوامی ہفتہ برائے کاوربار منایا گیا
کیپشن: International Business Week was celebrated by US Consulate Karachi

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں تجارت و ملکی ترقی کے فروغ کیلئے سیرحاصل سیشنز کا اہتمام کیاگیا
 تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی قونصلیٹ کیجانب سے مقامی شراکت داروں کیساتھ 14 تا 19  نومبر بین الاقوامی ہفتہ برائے کاروبار منایا گیا۔ جس کے تحت نئے کاروباری افراد، سرمایہ کار، انکیوبیشن مراکز، صنعتی و کاروباری سربراہان، تعلیمی نمائندگان، نوجوان اور صحافیوں کیساتھ مختلف پروگرامز کیئے گئے۔ان سرگرمیوں کامقصد پاکستان میں کاروبار و تجارت کیلئے جدید اور سازگار ماحول کوفروغ دینا ہے۔
 عالمی ہفتہ برائے کاروبار (GEW) منانے کا مقصد تجارت و سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے مواقع و وسائل کی ہمت افزائی کرنا ہے۔  جس کی مدد سے معیشت کو مزید مستحکم بنانے سمیت دنیا میں درپیش چیلینجز و مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
 پاکستان میں قائم امریکی مشن کیجانب سے سلیکون ویلی کے ٹرینر اور معروف مقرر آسکر گارشیا کو کراچی اور اسلام آباد  کی تقاریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔ آسکر گارشیا امریکا میں کاروبار کیلئے نئی جہت و جدت لانے والی کمپنی ایسپرا (ASPIRA)کے بانی اور چیف امپاورمینٹ آفیسر ہیں۔ دورہ کراچی کے دوران انہوں نے مختلف نشستوں میں شرکت کی اورپچنگ، پروفیشنل برانڈنگ اور کیریئر ڈولپمینٹ کے متعلق  گفتگو کی۔
 این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے نیشنل انکیوبیشن سنٹر  (NICK) میں سیشن کے دوران آسکر گارشیا نے "رسک لینا  اور کاروبار میں لچک پیدا کرنا" کے موضوع پر اپنے تجربات و خیالات کا تبادلہ کیا۔ جہاں بڑی تعداد میں موجود شرکاء کو یہ سیکھنے کا موقع ملا کہ کاروبار میں کامیابی کیلئے بڑے خواب دیکھنے کیساتھ صبر  واستقامت کا  ہونا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ کے عملے، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور کاروبار کی بیٹ کرنے والے صحافیوں کیساتھ "پاکستان میں کاروبار کے مواقع و چیلینجز" کے موضوع پر مباحثے کی سربراہی کی۔

پاکستان امریکن کلچر سنٹر (PACC) کے لنکن کارنر میں انگریزی سیکھنے کیلئے اسکالرشپ تک رسائی پر پروگرام بھی اس ہفتے کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔جس میں 200 سے  زائد طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے  کاروبار چلانے، محنت، اچھے استاد کی تلاش اور اپنے آپ میں لچک پیدا کرنے سے متعلق اسکالرشپ پروگرام پاس کرنے والی طالبات اور   امریکی قونصلیٹ میں شعبہ اطلاعات کی عہدیدار کرسٹا بسٹامانتے کی باتوں سے استفادہ حاصل کیا۔
امریکی حکومت پاکستان کیساتھ دوطرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کو استوار کرنے کی خواہاں ہے، اس مقصد سے دونوں ممالک میں تعلیم، توانائی اور زراعت شعبہ جات میں تعاون کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ امریکا پاکستانی خواتین کو  بااختیار او معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے شراکتداری میں اضافہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کاروبار کیلئے مثبت ماحول کی ترویج و ترقی کیلئے تعاون بھی جاری رکھا جائیگا۔