ایک نیوز نیوز: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اوپیک اجلاس کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کملا ہیرس نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ کملا ہیرس نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز انڈونیشیا میں امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کی تھی۔