نیویارک میں برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی

Nov 19, 2022 | 15:13 PM

ایک نیوز نیوز: نیویارک کے بفلو علاقے میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، کچھ جگہوں پر پانچ پانچ فٹ برف کی تہہ جم گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایری کاونٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دو افراد بھی ہلاک ہو گئے۔ 

نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

بفلو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور گورنر کیتھی ہوچل نے ایری اور انٹیریو جھیلوں کی طرح ریاست کے مغربی اور شمال مغربی جھیلوں پر جانے سے منع کر دیا ہے۔

ایری کاونٹی شیرف جان گارسیا نے بتایا کہ راستوں کی بندی کی وجہ سے پھنسے ہوئے موٹرسٹس کی کالوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

بفلو یونیورسٹی میں کلاسز اور دوسری سرگرمیاں روک دی گئی ہیں، اور ہفتے کے روز ہونے والے میچوں کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ کے روز مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات حکام نے کچھ علاقوں کےلئے سفری پابندیان بھی لگا دی ہیں۔ 

مزیدخبریں