22 سال بعد اسلامیہ کالج اصل مالکان کو واپس، طلبا کا احتجاج

مزاحمت کے باعث واٹر کینن کو اسلامیہ کالج پہنچادیا گیا ہے۔ 
کیپشن: مزاحمت کے باعث واٹر کینن کو اسلامیہ کالج پہنچادیا گیا ہے۔ 

ایک نیوز نیوز:  اسلامیہ کالج کو خالی کرانے پر پولیس کی بھاری نفری اسلامیہ کالج پہنچ گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات پر پولیس کی بھاری نفری اسلامیہ کالج کو خالی کروانے کیلئے پہنچی ہے۔ ممکنہ مزاحمت کے باعث واٹر کینن کو اسلامیہ کالج پہنچادیا گیا ہے۔  22 برس کی قانونی جنگ کے بعد اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت کو اصل مالکان کو دینے کا سپریم کورٹ نےحکم جاری کردیا ہے۔ اسلامیہ کالج کے مالک کیمطابق بھٹو شہید کی پالیسی کیمطابق یہ عمارت قومیا لی گئی تھی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-19/news-1668854468-7792.mp4

انکی جائیداد قانون کیمطابق انہیں  ملنی چاھیئے اسی عمارت میں علامہ سید سلیمان ندی و علامہ شبیر عثمانی کی قبور بھی ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-19/news-1668846573-8484.mp4

ایس ایچ او جمشید نوید سومرو کا اس معاملے پر کہناہے کہ اسلامیہ کالج پرائیوٹ پراپرٹی پر قائم ہے۔ جس پر گزشتہ چالیس سال سے عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ کالج کا قبضہ کیس جیتنے والے ٹرسٹیز کے حوالے کیا جائے گا ۔ہم عدالتی بیلف کو سپورٹ کرنے کے لیئے پہنچے ہیں۔