آئی جی اسلام آباد پی ٹی آئی کو مشروط سکیورٹی دینے پر تیار

Nov 19, 2022 | 13:14 PM

ایک نیوز نیوز : پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج پر آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔
تفصیلات کےمطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی25 مئی کو بھی اپنی گارنٹی کی خلاف ورزی کرچکی، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان کی دھمکی بھی دی، ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جارہی ہیں ،شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا،خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں،سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، سپریم کورٹ کہہ چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا،احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہو تی ہے،ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے، رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی، عدالتی فیصلوں کیمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کیمطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں