ڈاکوسر عام جیولر سے 1 کروڑ 35 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار

 اسلحہ کے زور پر دوکان سے ایک کروڑ پینتیس لاکھ کا سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔ 
کیپشن: اسلحہ کے زور پر دوکان سے ایک کروڑ پینتیس لاکھ کا سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔ 

ایک نیوز نیوز: سیالکوٹ میں تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکوؤں سنار کی دوکان سے ایک کروڑ پینتیس لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں تین مسلح ڈاکوئوں نے تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میانہ پورہ میں سنار کی دوکان پر واردات کی  اور اسلحہ کے زور پر دوکان سے ایک کروڑ پینتیس لاکھ کا سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے۔ 

ڈکیتی کی واردات کے دوران  دوکان کا مالک اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کو لٹتے دیکھ کر رو رہا تھا اور اسکی حالت غیر ہو گئی تھی۔ واردات کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل کامران موقع پر پہنچے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا حاجی پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع شروع کر دی ہے