اومنی گروپ سے پلی بارگین ،نیب نے عمران خان کا الزام مستردکردیا

Nov 19, 2022 | 11:59 AM

ایک نیوز نیوز :عمران خان کی پلی بارگین کے الزام پر نیب کا رد عمل بھی آگیا۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان نے آصف زرداری کی مینہ فرنٹ کمپنی اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنے کا دعوی کیاجس پر نیب نے کہا کہ نیب سے اومنی گروپ نے 9 ارب کی کوئی پلی بارگین نہیں ہوئی،نیب نے کہا کہ اومنی گروپ کی کسی پلی بارگین کا بھی ریکارڈ نہیں ، احتساب عدالت میں9ارب کی پلی بارگین بھی منظوری کیلئے پیش نہیں ہوئی ،جب پلی بارگین ہوئی ہی نہیں تو 9ارب کیسے ؟
واضح رہے کہ اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید آصف زرداری کیساتھ نیب کیسز میں شریک ملزم نامزد ہیں عمران خان نے گزشتہ روز اومنی گروپ پر  9 ارب کی پلی بارگین کرنے کا بیان دیا تھا۔

مزیدخبریں