(رانا وحید :ایک نیوز نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قرارداد جمع کرادی ۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ کی طرف سے جمع کرائی قرار داد میں توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان نے تینوں گھڑیاں زلفی بخاری، فرح گوگی اور سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کی مدد سے فروخت کیں جس کے خلاف قرار داد جمع کرادی گئی
عمران خان نے یہ تینوں گھڑیاں زلفی بخاری،فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی مدد سے فروخت کیں۔ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیاں فروخت کرنے کا چیئر مین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی pic.twitter.com/fLtwx7zASQ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) November 19, 2022
قرارداد کے متن میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے کیلئے زلفی بخاری، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی مدد لی۔ چیئرمین نیب معاملے کا فوری نوٹس لیں۔