سکول وین کو حادثہ، 2 بہنیں، 1 کزن جاں بحق

Nov 19, 2022 | 11:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر میں تراڑکھل کے علاقہ میں سکول وین کو حادثہ پیش آیا جس میں 3 طالبات جان کی بازی ہار گئے ہیں 

رپورٹ کے مطابق تراڑکھل کے نواحی گاؤں بریوٹ سے تراڑکھل آنے والی وین کو پھیلیاں کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے باعث  تین طالبات موقع پر ہی جانبحق ہو گئی۔  ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں تراڑکھل ہسپتال منتقل کیا گیا  لیکن سیریس حالات میں اُسے راولاکوٹ شفٹ کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی طالبات میں دو حقیقی بہنیں اور کزن شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تاحال حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔وین صبح طالبات کو تراڑکھل ڈگری کالج لا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔   گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے



مزیدخبریں