ایک نیوز نیوز: جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پیرو میں لاتم ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران حادثہ کا شکار ہوا۔طیارے میں 102 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض معمولی زخمی ہوگئے جن میں عملے کے چھ افراد بھی شامل تھے۔ طیارہ ائیر بس اے 320 نیو کی طرز کا تھا اورصرف پانچ سال پرانا تھا۔
دوسری طرف فائر ڈپارٹمنٹ کا ٹرک تھا جو ایمرجنسی آپریشن کے دوران رن وے عبور کررہا تھا حالانکہ اسے رن وے عبور کرنے کا اختیار نہیں تھا۔طیارہ کو پیش آنے والےحادثے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میںدیکھا گیا کہ طیارہ تصادم کی وجہ سے دائیں جانب ہٹ گیا ۔ رن وے پر تیز رفتاری سے آگے بڑھتے ہوئے اس کا دایاں پر جلنے لگا۔ پھر آگ بجھائے جانے سے قبل اس کا زیادہ تر ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔ بعد ازاں کمپنی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ طیارے میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔