اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم سے 20 ہزار 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں
کیپشن: ملزم سے 20 ہزار 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں

ٌایک نیوز نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھرمیں منشیات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 20 ہزار 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 78 کلو چرس اور 26.400 گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

اے این ایف نے کراچی میں کار سے 100 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حیدرآباد میں کار سے 15 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف نے کوئٹہ میں 3 مختلف کاررائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 1085 لیٹر ممنوعہ کیمیکل، 19 کلو ہیروئن، 5 کلو آئس اور 70 کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔