کم جونگ اُن پہلی مرتبہ بیٹی کے ہمراہ منظر عام پر آگئے

Kim Jong Un appeared in public for the first time with his daughter
کیپشن: Kim Jong Un appeared in public for the first time with his daughter

ایک نیوز نیوز:شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو دنیا کے سامنے لے آئے ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز انٹر کانٹیننٹل بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر کم جونگ اُن کی بیٹی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کاہاتھ پکڑا ہوا ہے۔اس موقع پر کم جونگ اُن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔عوامی سطح پر ان کی بیٹی کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا،ان کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔


امریکہ کے سٹمسن سینٹر میں شمالی کوریا کے امور کے ماہر مائیکل میڈن کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ہم کم جونگ ان کی بیٹی کو ایک سرکاری تقریب میں دیکھ رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ کم جونگ اُن کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ ستمبر میں قومی دن کے جشن کی فوٹیج میں ان کے بچوں میں سے ایک نظر آیا تھا۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے کھلاڑی ڈینس روڈمین نے 2013 میں کہا تھا کہ کم جون اُن کی چھوٹی بیٹی کا نام جو ای ہے۔

اسی سال شمالی کوریا کے دورے کے بعد ڈینس روڈ مین نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا تھا کہ انہوں نے کم جونگ اُن اور ان کے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے اور ان کی بیٹی کو گود میں بھی اٹھایا تھا۔مائیکل میڈن  کے مطابق جو ای کی عمر 12 اور 13 سال کے درمیان ہے ۔