ایک نیوز نیوز :شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں اس وقت عالمی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں کہا جا رہا ہے دونوںایتھلیٹس کے درمیان طلاق ہو چکی ہے مگر دونوں نے اس معاملے پر چپ سادھ رکھی ہے کسی کی طرف سے ابھی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ۔
ان افواہوں کے بیچ کیا آپ کو معلوم ہے کہ2010میں جب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی ہورہی تھی اس دوران ایک لڑکی اچانک نمودار ہوئی اور شعیب ملک کی اہلیہ ہونے دعویٰ کردیا ،اس لڑکی کانام عائشہ صدیقی تھااور ان کا تعلق حیدر آباد سے تھا وہ بھی ثانیہ مرزا کی پڑوسن تھیں ۔عائشہ صدیقی نے تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھے نکاح نامہ کی کاپی بھی میڈیا کو دکھائی جس پر شعیب ملک کے علاوہ چاروں گواہوں کے بھی دستخط موجود تھے ۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا علیحدگی کی افواہوں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آگئے
— The Friday Times (@TFT_) November 19, 2022
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار فہد مصطفیٰ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ pic.twitter.com/UvafFqkB4q
معاملہ تھانے تک پہنچ چکا تھا ، عائشہ صدیقی نے تھانے میں شعیب ملک کے خلاف دھوکا دہی کا پرچہ بھی کٹوا دیا تھا پہلے تو شعیب ملک نے انکار کیا مگر پھر آہستہ آہستہ عائشہ صدیقی سے معاملات سیٹل کرلئے تھے ۔شعیب ملک نے شادی کی مسلسل تردید کے بعد عائشہ صدیقی کو طلاق دے دی تھی طلاق کا یہ فیصلہ حیدر آباد دکن کی اہم مسلم شخصیات کی ثالثی کے بعد طے پایا ۔ثالثی میں حصہ لینے والے میجر قادری نےپریس کانفرنس کرکے بتایا تھاکہ ایک قاضی کی موجودگی میں صبح شعیب نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دئیے۔
میجر قادری نے بتایاکہ دونوں خاندانوں پر زبردست دباؤ تھا کیونکہ ایک انتہائی ناقابل قبول حالت پیدا ہو گئی تھی۔ اسی لیے برادری کی اہم شخصیات اور علماء کو دخل دینا پڑا ۔عائشہ پروفیشن کے ٹیچر تھیں اور ان کی شعیب ملک سے شادی 2002 میں ہوئی تھی اور 2010میں اختتا م پذیر ہوئی ۔اب جبکہ ثانیہ اور شعیب ملک میں طلاق کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں عائشہ صدیقی نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔