ایک نیوز نیوز: ایران میں نامعلوم افراد نے ایرانی انقلاب کے بانی امام خمینی کے آبائی گھر کو مبینہ طور پر آگ لگا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر خمین میں واقع امام خمینی کی جائے ولادت کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا کے مطابق امام خمینی کے آبائی گھر کو گزشتہ شام آگ لگائی گئی تاہم خبرایجنسی کا کہنا ہے آزادانہ طورپرواقعے کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے امام خمینی کے گھر کو آگ لگانے کی تردید کر دی ہے۔
امام خمینی ایران میں 1979 میں آنے والے انقلاب کے بانی تھے، جس میں یورپ نواز شاہ محمد رضا پہلوی کو معزول کیا گیا تھا۔
Protestors in the city of Khomein have burned down the childhood home of the late Ayatollah Khomeini, founder of the country's current theocracy. The symbolic significance of this move against the most revered figure in the Islamic Republic cannot be overstated.#MahsaAmini pic.twitter.com/vmoJfj3NAX
— Siavash Ardalan (@BBCArdalan) November 18, 2022