ایک نیوز نیوز: معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں لا ہورمیں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے بیٹے جنید نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
طارق ٹیڈی کے بیٹے کے مطابق ان کے باپ کو سانس اور جگر کا عارضہ تھا ،چار روز روز قبل طبیعت سنبھل گئی تھی۔
جنید کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کی رات کو حالت زیادہ خراب ہوگئی اور وہ صبح 8بجے انتقال کر گئے۔
طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر نے کا ذریعہ بھی تھے۔ طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں ہیں۔ طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔ معروف اسٹیج اداکار کو فاروق اسپتال اقبال ٹاؤن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔