قطر: فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کنٹینرز سے تیار کردہ منفرد سٹیڈیم

قطر: فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کنٹینرز سے تیار کردہ منفرد سٹیڈیم
کیپشن: Qatar: Unique Stadium Built From Containers For Football World Cup(file photo)

ایک نیوز نیوز: اتوار سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے اور یہ پہلی بار سردیوں میں کھیلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ورلڈ کپ میں کئی چیزیں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ وہیں ایونٹ کے میچز کے لیے بنایا گیا کنٹینرز سے بنا اسٹیڈیم 974 بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ہے۔ اس اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔ ایک اور انوکھی بات یہ ہے کہ یہ اسٹیڈیم عارضی ہے یعنی کہ فٹبال ورلڈ کپ کے بعد اسٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر دی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق کچھ کنٹینرز میں بیت الخلا، ویٹنگ روم اور چینجنگ رومز بھی بنائے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر میں 974 شپنگ کنٹینرز شامل کیے گئے ہیں۔

دوحہ میں موجود 40 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کو اسپین کی آرکیٹیکٹ کمپنی فین وِک اریبیرن آرکیٹیکٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس اسٹیڈیم کا نام ملک کے ڈائلنگ کوڈ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز کی تعداد 974  پر رکھا گیا ہے۔

فیفا فٹبال ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا کہ کنٹینرز سے بنے عارضی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔