چونیاں کچہری میں پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا،پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

چونیاں کچہری میں پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا،پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی
(ایک نیوز نیوز) چونیاں کچہری میں پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا ہو ا،لڑائی میں ڈنڈوں اور کرسیوں کا استعمال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں کچہری پیشی پر آئے دو گروپوں میں شدید تصادم ڈنڈوں سوٹوں کرسیوں کے آزادانہ استعمال کی ویڈیو ایک نیوز نیوز نے حاصل کرلی .جھگڑا اس وقت پیش آیا جب دونوں گروپ عدالت میں پیش ہونے لگے. لڑائی میں پولیس تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی وکلا کے شورشرابے سے پولیس نے مداخلت کی۔پولیس نے دونوں گروپوں کے متعدد افراد گرفتار کر لئے جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.