محکمہ ایکسائز لاہور میں کرپشن کا بازار گرم،آڈٹ رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آگیا

Nov 19, 2020 | 10:39 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) محکمہ ایکسائز لاہور میں کرپشن کا بازار گرم۔ پراپرٹی ٹیکس ریکوری میں گھپلوں کا انکشاف ، انسپکٹرز نے  درجنوں یونٹ غائب ٹیکس نیٹ سے نکال کر  پراپرٹی ٹیکس جیب میں ڈال لیا ۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن اے کی  سرپرستی  میں  کرپشن معمول بن گئی ۔آڈ ٹ رپورٹ میں نشاندہی کے باوجود کرپٹ  انسپکٹر  کو  تبدیل نہیں کیا جا سکا ۔ کرپشن کرنے والے انسپکٹرز ۔ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے۔۔ بیس بیس سال سے ایک ہی سرکل میں تعینات۔ اور لوٹ مار  میں مصروف  ہیں  ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق  راشی انسپکٹڑز میں۔ ریجن اے کا سرمد شاہ سب سے آگے ہے.
مزیدخبریں