میانوالی کا شمارپنجاب کےقدیم ترین اور پسماندہ اضلاع میں ہوتا ہے۔میانوالی کےنواحی علاقوں کےزیادہ تر شہری نہ صرف صحت بلکہ پینے کےصاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سےبھی محروم ہیں۔
میانوالی کےعوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئےحکومت مختلف اقدامات کررہی ہے۔شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے چاپری کےمقام پر ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔جس کا سنگ بنیاد گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے رکھا تھا۔اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔صرف ایک ماہ میں ایک لاکھ 20 ہزار فٹ پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔ بارشی پانی جمع کرنے کا ایشیا میں یہ سب سے بڑا ڈیم ہوگا۔
ایک ارب روپے کی لاگت سے ڈیم جبکہ ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے پہاڑی علاقوں کی آٹھ یونین کونسلز میں پائپ لائن بچھائی جائے گی۔حکام کےمطابق ڈیڑھ سال میں اس منصوبہ پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے۔