کہروڑپکا میں کورونا ایس او پیز کے تحت سپورٹس میلے کا آغاز

Nov 19, 2020 | 07:02 AM

admin
(ایک نیوز نیوز)‌کہروڑپکا میں کورونا ایس او پیز کے تحت سپورٹس میلے کا آغاز ہو گیا ،منتظمین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے .

تفصیلات کے مطابق سپورٹس میلے کا انعقاد گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کہروڑ پکا کے گراونڈ میں کیا گیا ہے ۔ کھیلوں کے ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد حصہ لے رہی ہے .سپورٹس آفیسر جمشید مجید کا کہنا ہے کہ سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے دوران کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے .

ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی احمد صابر نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر علی احمد صابر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے انعقاد سے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے.

نوجوان کھلاڑی اور بچے بھی سپورٹس ایونٹ میں بھرپور شرکت اور دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔کہروڑپکا انتظامیہ کا سپورٹس ایونٹ کا انعقاد یقیناً ایک خوش آئند اقدام ہے جو نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچنے اور صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا.
مزیدخبریں