شاداب خان پی ایس ایل فائیو کے کپتان مقرر

شاداب خان پی ایس ایل فائیو کے کپتان مقرر
(ایک نیوز نیوز)‌پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، بارہ رکنی ٹیم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی بارہ رکنی ٹیم کا کپتان شاداب خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں لاہور قلندرز کے چھ اور ایونٹ کی فاتح کراچی کنگز کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔ بارہ رکنی ٹیم آف پی ایس ایل میں شاداب خان ( کپتان)، بابر اعظم، کرس لین، ایلکس ہیلز، حیدر علی، محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویسا، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین شامل ہیں۔ جبکہ فخر زمان بارویں کھلاڑی منتخب کیے گئے ہیں۔