آئی ایم ایف کاپاکستان کواپنےبیرونی اثاثےمزیدبڑھانےپرزور

آئی ایم ایف کاپاکستان کواپنےبیرونی اثاثےمزیدبڑھانےپرزور
کیپشن: IMF urges Pakistan to further increase its external assets

ایک نیوز:آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپنے بیرونی اثاثے مزید بڑھانے پر زور دے دیا ۔
آئی ایم ایف کےمطابق پاکستان مصنوعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے باز رہے، پاکستان کو اپنی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن مضبوط کرنی ہوگی،بیرونی اثاثے مضبوط اور بیرونی ذمہ داریاں کم کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن کا خطرہ بڑھ رہا ہے،درآمدی پابندیوں کی وجہ سے شرح مبادلہ میں لچک کم ہو رہی ہے۔شرح مبادلہ کی ناکافی لچک سے کرنٹ اکاؤنٹ میں عدم توازن بڑھ رہا ہے۔
 آئی ایم ایف کےمطابق پاکستان پر مجموعی قرض کی ادائیگیوں کی بڑی ذمہ داریاں ہیں، درآمدی پابندیوں کے لیے اضافی پالیسی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے،2023 میں پاکستان کی نیٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پوزیشن 131 ارب ڈالر تھی، مالی سال 2019 سے 22 تک اوسطا ً پوزیشن 116 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی،2023 میں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 28.8 ارب ڈالر رہی۔

آئی ایم ایف کےمطابق پاکستان کی نیٹ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 9.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی،رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ معمولی سرپلس ہوا،دوسری سہہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 200 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ ہوا ،اس دوران ایکسپورٹ میں اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،بقیہ 2 سہہ ماہیوں کے دوران درآمدات میں اضافے کا اندازہ لگایا گیا ،رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کے 0.8 فیصد رہے گا۔