راکھی ساونت کی کامیاب سرجری،رسولی نکال لی گئی

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری،رسولی نکال لی گئی
کیپشن: Successful surgery of Rakhi Sawant, tumor removed

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت کی کامیاب سرجری کرکےرسولی نکال لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 مئی کو راکھی ساونت کی سرجری کی گئی، ڈاکٹروں نے اداکارہ کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی۔
راکھی ساونت کےسابق شوہرنےسرجری سےقبل ویڈیواینڈشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ میں ایک پوسٹ شیئرکی جس میں اداکارہ کو وہیل چیئر پر آپریشن تھیٹر کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رتیشن سنگھ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ راکھی ساونت کو تکلیف میں دیکھ کر دل رو رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں راکھی ساونت اپنی والدہ کو بہت یاد کررہی ہیں اور ساتھ ہی بھارتیوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کررہی ہیں۔
رتیش سنگھ کی پوسٹ پر راکھی ساونت کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ 15 مئی کو راکھی ساونت کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گیا تھا جس کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔