ویب ڈیسک:افغانستان کےسپنرراشدخان کی چارسال بعدوطن واپسی پرافغان کرکٹ بورڈکےچیئرمین نےایئرپورٹ پراستقبال کیا۔
تفصیلات کےمطابق راشد خان حالیہ برسوں میں اپنے مصروف شیڈول اور مختلف کرکٹ ٹورنامنٹس میں مصروفیات کی وجہ سے اپنے ملک کا دورہ نہیں کر سکے تھے۔راشد خان گزشتہ روز صبح آئی پی ایل کی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کے بعد کابل پہنچے، جہاں پران کابھرپوراستقبال کیاگیا۔
افغان کرکٹر آنےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچوں میں شرکت کےلئے ویسٹ انڈیزجائیں گے۔
16 مئی کو افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو چکی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کا پہلا میچ 3 جون کو یوگنڈا کے خلاف شیڈول ہے۔