ایک نیوز:وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ معیشت آئی سی یو میں لیکن اب سانس لینا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سیالکوٹ میں تقریب خطاب سے کرتےہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ صحت کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں میسر ہوں گی، وہیلز آن کلینک میں دانتوں کی بیماریوں سے متعلق سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نئے وقت کے تقاضوں کے مطابق اقدامات کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کے رفقائے کار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پنجاب حکومت نے 3ماہ کے کم عرصہ میں عوام کی خدمت کے لئے بہترین کام کیا، دیہی علاقوں میں کلینکس آن ویلز نعمت سے کم نہیں ہیں،ہسپتال میں کینسر یونٹ بھی بنایا جائے گا۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ معیشت آئی سی یو میں اب سانس لینا شروع کردیا ہے۔ مخالفین معاشی ابتری چاہتے ہیں تاکہ افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ، چیف جسٹس کو اب دبنگ کہہ رہے ہیں جلد آرمی چیف کو بھی دبنگ کہے گے۔ ملک کی خوشحالی اور تحفظ ان کہ ترجیح نہیں رہی۔ پی ٹی آئی حکومت مہم ضلع میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو طفل تسلیاں دے رہی ہے۔ ہمیں امید واثق ہے کہ ناصرف پنجاب اور ملک کا مستقل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ نئی نسل سیاسی قیادت سنبھالنے جارہی ہے۔