ایک نیوز: محسن نقوی کاپاسپورٹ آفس کادورہ،وزیرداخلہ نے شہریوں کومزیدسہولیات فراہم کرنےکےلئے ہدایات جاری کیں ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تعطیل کے باوجود 24/7 اوپن پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون پہنچ گئے۔
پاسپورٹ آفس سےایجنٹ مافیا غائب، قطاریں نہ غیر ضروری انتظار کی زحمت گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنےپر شہری خوش ہوگئے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔
شہریوں نےکہاکہ آپ کا بہت بہت شکریہ۔
قریبی رہائشی کاکہناتھاکہ 30 برس بعد گارڈن ٹاون کے رہائشیوں کی سنی گئی۔ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ۔ محلے دار بہت خوش ہیں۔ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ ہماری دعاؤں کے ساتھ ہمارے دلوں میں بھی ہیں۔ آپ کی مہربانی سے مسلہ حل ہوگیا ہے اور محلے داروں کو سکون مل گیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو عوام کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ شہریوں کی محسن نقوی کے لئے دعائیں ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا ۔ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس کو شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں ۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے۔ رش بھی کم ہوا ہے اور شہریوں کے لئے انتظار کی زحمت بھی ختم ہوئی ہے۔ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔