قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل،سپیکرکواختیارمل گیا

May 19, 2024 | 16:07 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کےمعاملےپر سپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹیوں کی تشکیل کا مکمل اختیار مل گیا۔
ذرائع کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پسند کی کمیٹیوں کا رکن بننے کےلیے پارلیمانی رہنماؤں سے نام مانگ لیے۔ قومی اسمبلی ہر کمیٹی 18 سے 20 اراکین پر مشتمل ہوگی۔23 مخصوص نشستیں کم ہونے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کمیٹیوں میں حصہ کم کردیا گیا ۔

ذرائع کےمطابق اراکین کے نام فائنل ہونے کے بعد چیئرمینوں کا انتخاب ہوگا۔ بجٹ اجلاس سے قبل کمیٹیوں کی تشکیل مکمل ہونے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی 40 قائمہ کمیٹیاں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور قانون سازی کےلیے تشکیل دی جائیں گی۔

مزیدخبریں