بشکیک واقعہ،و زیراعظم کاکرغزستان میں سفیرسےایک بارپھرسےرابطہ 

May 19, 2024 | 14:35 PM

ایک نیوز:بشکیک واقعہ کےبعدو زیراعظم محمدشہبازشریف نےکرغزستان میں سفیر حسن علی ضیغم سےایک بارپھرسےٹیلی فونک رابطہ کرکےاہم ہدایت جاری کردیں۔
 وزیراعظم محمدشہبازشریف کی کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا ۔وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی ۔
وزیراعظم نےسفیرحسن علی ضیغم کوہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے۔ زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔
 پاکستانی سفیر نے وزیراعظم محمدشہبازشریف کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کیا۔
پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نےوزیراعظم محمدشہبازشریف کوبریفنگ دی کےکرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے ،کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقہ نہیں ہوا، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔
وزیراعظم نےہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس آناچاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
شہبازشریف نےکہاکہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

مزیدخبریں