کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں، محسن نقوی

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں، محسن نقوی
کیپشن: Pakistani students in Kyrgyzstan are children of the nation, Mohsin Naqvi

ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں۔ 
تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات کوکرغزستان سے ایک پرواز تقریبا 140 پاکستانی طلبہ کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےلاہورائیرپورٹ پرطلبہ کوریسیوکیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے طلبہ سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں۔وزیراعظم نے اس واقعہ کے فوری بعد پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لئے تیزی سے اقدامات کئے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہےکہ آپ بحفاظت وطن واپس آئے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ کرغزستان میں موجود دیگر طلبہ کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا۔ہماری سب سے پہلےذمہ داری پاکستانی طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی ہے۔پاکستانی بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہےکہ حال ہی میں کرغزستان میں  مقامی طلباء اور مصری انٹرنیشنل سٹوڈنٹس میں چپقلش چل رہی تھی جوکہ فسادات کی صورت اختیارکرگئی،جس سےحالات کافی خراب ہوگئےتھے۔حکومت پاکستان کی کاوشوں سےپاکستانی طلبہ کووطن واپس لایاجارہاہے۔