این اے148میں ضمنی الیکشن ،پولنگ کاوقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

May 19, 2024 | 17:45 PM

ایک نیوز:ملتان میں این اے148میں ضمنی الیکشن  کےلئےپولنگ کاوقت ختم ہوگیا،ووٹوں کی گنتی جاری۔
تفصیلات کےمطابق این اے148میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ تا شام پانچ بجےتک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

ضمنی الیکشن کے لئے 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے  ،این اے 148 کے 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیاتھا۔ حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان گشت پر مامور رہیں ۔
حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ، پولنگ اسٹیشنز کی انٹری پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ،پولیس کے 3800 اہلکار و افسران ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں۔    

مزیدخبریں