پاکستان ، انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلاجائےگا

May 19, 2024 | 13:25 PM

ایک نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کی وومن ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کے دورے پر گئی پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلے گی۔

 انگلینڈ نے سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں پاکستان ٹیم کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم نے 65 رنز سے جیتا جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے 53 رنز سے کامیابی حاصل کی، سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان کو آج کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں