ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ نظریہ پاکستان عمران خان کے ناپاک اور خود غرضی سے بھرپور عزائم سے کہیں معتبر اور توانا ہے۔
9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بعد سے میں ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں۔ جتنا میں اس سیاہ دن کے بارے سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 19, 2023
وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ میں کہنا تھاکہ 9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بعد سے میں ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں۔ جتنا میں اس سیاہ دن کے بارے سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا۔ جب اسکی حکومت کے حصول کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں تو وہ اپنے نفرت انگیز بیانیئے اور بلوائیوں کے جتھوں سے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہو گیا۔