عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی دینے سے انکار کردیا

May 20, 2023 | 09:20 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز : لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو صرف جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا بلکہ بہت ساری عمارتیں متاثر ہوئیں، حکومت ہمیں ثبوت دکھائے تو ہم خود ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کردیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا زمان پارک کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جو دباؤ میں آ کر پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ان کی شکلوں سے خوف صاف ظاہر ہورہاہے۔
عمران خان کا ”جہاز تیار کھڑا ہے آپ کیلئے“صحافی کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے باہرنہیں جانا میرا تو سب کچھ پاکستان میں ہے ۔کوئی این آر اوکی کوئی ضرورت نہیں۔


 چیئرمین تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ جو بھی تحریک انصاف کا رہنما اور کارکن فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہے ہمیں ثبوت فراہم کریں۔انہیں سزا بھی ملنی چاہیے۔آج تک کارکنوں کوتشدد پرنہیں اکسایا۔سینئر لیڈر شپ پکڑ رکھی ہے۔مجھے 2200لوگوں کی لسٹ نہیں دی صرف 8مطلوب افراد کے نام بتائے گئے ہیں۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ  اگر دہشت گردوں کو ڈھونڈنے آرہے ہیں توکیا میرے پورے گھر کا سرچ آپریشن کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سرچ آپریشن کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کرلیں


لاہور ہائیکورٹ نے 3افراد کو سرچ آپریشن کی اجازت دی تھی ۔جس طرح پہلے آپریشن کیاگیا اس کے بعد ان پراعتبار نہیں ہے۔انہوں نے کہا گھروالوں کو باہر نکال کر سرچ آپریشن کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت تحریک انصاف کو ختم کرنے کیلئے ساری لیڈرشپ پر جلاؤ گھیراؤ کا الزام لگایاگیا۔شاہ محمود قریشی پرامن رہنے کا کہہ رہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد کورکمانڈرہاؤس کے باہر پرامن رہنے کے اعلانات کررہی تھیں۔میاں محمود الرشید 75سال عمر ہے ۔عدالت میں آ کر کہا کہ نامعلوم افرادنے تشدد کانشانہ بنایا یہ کون سے سیاسی کارکنوں پرآج تک ہوا ہے ۔ میں پھرسے کہنا چاہتا ہوں کہ خواتین کوگھروں سے اٹھا کر گئے۔آج تک خواتین سے ایسا سلوک نہیں کیاگیا۔شہریار آفریدی کی بیوی نے کیا کیاتھا۔یہ تحریک انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجارہا ہے ۔یہ پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 150کیسزہوچکے ہیں۔کبھی بھی پارٹی ایسے ختم نہیں ہوتی۔اس کے پیچھے جو بھی سوچ ہے اس کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ ایک نظریہ ہوتا ہے جو دلوں میں چلاجاتا ہے وہ کبھی بھی ڈنڈے مار کر نہیں نکالاجا سکتا۔جب آزادی کی تحریک چلی تو کتنے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا کیونکہ تحریک دلوں میں چلی گئی تھی ۔زمان پارک کے باہر لوگوں نے آنسو گیس کا سامنا بھی کیا ۔ سپریم کورٹ کے باہر لوگوں کو احتجاج کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں۔مجھے ترس آتا ہے جو پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں۔یہ پریشر میں آ کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ایسے تو پارٹی ختم نہیں ہوگی بلکہ ووٹ بنک بڑھ رہاہے لوگوں میں غصہ بڑھ رہاہے۔آپ ڈنڈے مار کر ،خوف زدہ کرکے ایسے نہیں کر سکتے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے مظالم کبھی نہیں ہوئے۔جہاں قانون کی حکمرانی ہوں وہاں ایسا نہیں ہوتا۔جنگل کے قانون میں بھی ایسا نہیں ہوتا۔خوف کی وجہ سےلوگوں کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔مجھے عمران ریاض کی وجہ سے خوف آرہاہے۔عمران ریاض کے اوپر بہت تشدد کیاگیا ہوگا۔شاید تشددکی وجہ سے عدالت کےسامنے پیش نہیں کیاجارہاہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مطیع اللہ جان ہمارے خلاف تھا پھر بھی اس کی رہائی کیلئے کوشش کی ۔آفتاب اقبال،صابرشاکر باہر چلاگیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تو کھڑا رہوں گا آخری گیند تک کھیلوں گا ۔ حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ہم ظلم پرچپ رہیں گے تو یہ آپ کی باری بھی آئے گی۔

مزیدخبریں