تحریک انصاف کے مزید 3 رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان 

تحریک انصاف کے مزید 3سابق رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان 
کیپشن: Three more ex-leaders of Tehreek-e-Insaf announced to leave the party

ایک نیوز : سانحہ 9مئی کے باعث تحریک انصاف کے3مزید  رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان  کردیا۔ 

سانحہ 9مئی کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں اڑنے کاسلسلہ جاری ہے ۔بلوچستان کے وزیرمعدنیات مبین خلجی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
مبین خلجی کا کہنا تھاکہ  کسی دباؤ میں نہیں بلکہ ملکی سلامتی کیلئے استعفیٰ دے رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات قابل قبول نہیں، یادگار شہداء، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اقبال وزیر نے کہا کہ کسی دباؤ کے بغیر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر رہا ہو۔ جب پارٹی میں فاروڈ بلاک کی کوشش ہوئے تو پارٹی کا ساتھ دیا۔ ملکی سلامتی میں تصادم کی وجہ سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر رہا ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق رکن اسمبلی جے پرکاش نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش کا کہنا تھا کہ  فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کون تھے، میں نہیں جانتا،میں نہیں سمجھتا ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہونا چاہیے،مگر یہ معاملہ ہوا، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ جن لوگوں نے بھی کیاہے، ان کو سزا بھی ہونا چاہیے، میں 9مئی کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں کیونکہ فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں نہیں سمجھتاکہ ہمیں ایسا بیانیہ بنانا چاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، میں اتنے عرصہ کے بعد دل پر پتھر رکھ کر پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر رہاہوں ، میری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے ۔