ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع 

ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع 
کیپشن: ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع 

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیں، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے نام مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ۔مراسلے میں کہا گیا کہ یکم جون تک ڈی آر اوز،آر اوز اور اسٹنٹ ریٹرنگ افسران کا ڈیٹافراہم کیاجائے، الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی نشاندہی کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔