9مئی کے واقعات پر 10جے آئی ٹیز تشکیل

May 19, 2023 | 18:33 PM

ایک نیوز :محکمہ داخلہ پنجاب نے 9مئی کے واقعات پر 10جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں۔محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

پنجاب کی نگران حکومت نے سانحہ جناح ہاؤس،9مئی واقعات  کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔ڈی آئی جی کامران عادل سربراہ ہوں گے۔ایس ایس پی صہیب اشرف رضا،زاہد تیمور،محمد سرور جے آئی ٹیم ممبرز مقررکئے گئے۔اے ایس پی ،ڈی ایس پی اور انسپکٹر بھی 5رکنی جے آئی ٹیم کا حصہ ہیں۔ جے آئی ٹی کی ٹیم سانحہ جناح ہاؤس کونقصان پہنچانےکی تحقیقات کرے گی ۔

گلبرگ پلازہ آتشزدگی اورجلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چودھری سربراہ مقرر،ایس پی انویسٹی گیشن شہزاد رفیق،انسپکٹر زاہد سلیم،سب انسپکٹر شامل  ہیں۔
ماڈل ٹاؤن واقعات کی 5جے آئی ٹیز کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن،کینٹ کے 2مقدمات کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد کریں گے۔سول لائنز مقدمات کے تفتیشی سربراہ ایس پی انویسٹی گیشن زونیر احمد ہوں گے۔

مزیدخبریں