ایک نیوز:ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکہ،حملہ آورماراگیا،7کارکن زخمی ہوئے،4کی حالت تشویشناک ہے۔
#سراج_الحق_سلامت_رہو
ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، سراج الحق دھماکے میں محفوظ
سراج الحق پر خودکش حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی pic.twitter.com/Uw0SKFG6JWالحمد للہ محترم امیر جماعت بخیریت ہیں۔ تمام کارکن پُرامن اور حوصلہ میں رہیں اور اقامت دین کی جدوجہد کو مذید تیز کر دیں۔
جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔
الحمد للہ محترم امیر جماعت بخیریت ہیں۔ تمام کارکن پُرامن اور حوصلہ میں رہیں اور اقامت دین کی جدوجہد کو مذید تیز کر دیں۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) May 19, 2023
محمد اصغر
ڈپٹی سیکرٹری جنرل
جماعت اسلامی پاکستان
پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق آج جماعت اسلامی کا ژوب میں جلسہ تھا، انتظامیہ کی جانب سے جلسے سے قبل کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا، تمام حالات نارمل تھے جلسے کے انتظامات بھی مکمل تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب حافظ طارق کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق دھماکے میں محفوظ رہے، حملے میں معمولی نوعیت کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے، اس دوران زور دار دھماکا ہوا ہے اور لوگ خوفزدہ ہوکر بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے میں خود کش دھماکے کانوٹس لے لیا۔
شہبازشریف کاکہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پردل رنجیدہ ہے۔ میں نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ حملے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کرے اور اس خوفناک حملے میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اللّہ پاک زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائیں۔
ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پردل رنجیدہ ہے۔ میں نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ حملے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کرے اور اس خوفناک حملے میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اللّہ پاک…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 19, 2023
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے سراج الحق کےقافلےکےقریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے سراج الحق کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کیا ، اورزخمی ہونے والوں کو فی الفورعلاج معالجےکی تمام سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ دھماکے کی فوری تحقیقات کی جائیں،اوراس کے ذمہ داران کوکٹہرے میں لایاجائے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نےامیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خود کش حملہ کی مذمت کی۔
سابق صدر آصف زرداری کاکہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کی ۔دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی ۔دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔