تحریک لبیک پاکستان کا 22 مئی کو پاکستان بچاؤمارچ کااعلان

May 19, 2023 | 16:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نےکہا ہے کہ عمران خان کی اور غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن اُن کے خلاف مذہب کارڈ استعمال نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 22 مئی کو ’سیو پاکستان‘ کے نام سے کراچی تا اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنان سے تاریخی مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نےپریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پہلےبھی مہنگائی کیخلاف احتجاج کرچکی ہے،پی ٹی آئی قیادت نے 9مئی کوجوکیا ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں،ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری ہے،ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کے خلاف ہیں،ملک میں خواتین کیساتھ جوسلوک کیا گیا اس کی مخالفت کرتے ہیں،اس وقت پاکستان کو اندرون خطرات کاسامنا ہے،تحریک لبیک پاکستان کوکمزورکرنے کی ہرکوشش ناکام بنائے گی۔

پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان پہ وہی الزامات لگ رہے ہیں جو وہ دوسروں پہ لگاتا تھا مکافات عمل کا شکار ہے،ہم نے5کریک ڈاؤن برداشت کیے،نواز شریف ووٹ کو عزت دو کہہ کر باہر چلے گئے قوم کیساتھ کلھواڑ ہورہا ہے قوم مسیحا کی منتظر ہے،ہمیں اقتدار میں آنے کے لئے سو سال بھی جدوجہد کرنی پڑی ہم کریں گے لیکن اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ کس طرح چند لوگوں کی انا کی خاطر پورا گورننس نظام تباہ کیا جا رہا ہے،حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اس تناؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔قومی اداروں کے خلاف منظم اور بے لگام مہم حکمران اشرافیہ کی نااہلی کو ثابت کرتی ہے۔انا پرستی، تکبر اور نااہلی نے گورننس نظام کو برباد کر کے ریاست کو تباہ کر دیا اور مزید برباد کر رہا ہے۔سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کس طرح برسر اقتدار آئی اور اس نے معیشت کو تباہ کر دیا، معاشرے کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی ان تباہ کن پالیسیوں سے نہیں بچا۔معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس کے لیے سب کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں