فوجی تنصیبات پر حملہ: پاک فوج کے حق میں دفاع پاکستان کونسل کی ریلی

May 19, 2023 | 16:16 PM

ایک نیوز: نو مئی کے واقعات کی مذمت کے لیے دفاع پاکستان کونسل نے اسلام آباد میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی۔  دفاع پاکستان کونسل کی ریلی جامعہ مسجد رحمانی سے آبپارہ چوک تک نکالی گئی۔ دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ 

رہنما دفاع پاکستان کونسل مولانا عبدالرحمن معاویہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا نہیں مگر فوجی تنصیبات اور اکابرین اسلام کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

مفتی عبدالوحید جلالی مرکزی رہنماء سنی علماء کونسل کی قیادت میں دفاع کونسل پاکستان کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ عبدالوحید نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ 9 مئی کے واقع کی شدید مذمت کرتا ہیں۔ پاک فوج نے جنگیں لڑیں قربانیاں دیں۔ آئندہ جمعہ المبارک کو ایک ریلی آبپارہ سے سپریم کورٹ تک لے کر جائیں گے۔ ہم یہ میسج دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں