ایک نیوز: عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا رول ملنے کا امکان بہت کم ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام تر سیاسی پس منظر کو مائنس عمران خان کے طور پر ترتیب دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل کی سیاسی منظر نامے میں پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک اور اسد قیصر خیبر پختونخوا جبکہ شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور چودھری پرویز الہی پنجاب میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسی طرح صوبہ سندھ میں پی ٹی آئی کی ون مین آرمی فیصل واوڈا ہوں گے۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کوسندھ کے علاوہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب سے الیکٹیبلز کی نشستیں دلوا کر وزیراعظم منتخب کرایا جائے گا۔ تاہم کسی طرح ان کی اکثریت دو تہائی نہیں ہوگی۔
اسی طرح ایک کمزوراتحادی حکومت وجود میں لائی جائے گی جس میں کابینہ کے زیادہ تر ارکان ٹیکنو کریٹ ہوں گے۔ اسی حکومت کے ذریعے اگلے 10 سال تک یکساں معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد کرا کے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کا بظاہر ناممکن ہدف حاصل کیا جائے گا۔