پارٹی چھوڑنےسےآسان مرجانا ہے، علی امین گنڈا پور نے واضح پیغام دیدیا

May 19, 2023 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پریشر سے ڈرنے والا نہیں، پارٹی چھوڑنے سے آسان مرجانا ہے، میں وہ نہیں جو وفاداریاں تبدیل کروں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ عمران خان میرا لیڈر نہیں بلکہ میرا جنون ہے، اصلی اور نسلی کا مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے، سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ کسی کے پریشر سے ڈرنے والا نہیں، حکومت الیکشن کرائے، حکومت عوامی طاقت کو مسترد کر رہی ہے۔

مزیدخبریں