مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں 6 پاکستانی عمرہ زائرین دم گھٹنے سے شہید

مکہ مکرمہ کے نجی ہوٹل میں 6 پاکستانی عمرہ زائرین دم گھٹنے سے شہید

ایک نیوز:  مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے شہید ہو نے والے 6 عمرہ زائرین کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں  آگ سے جھلس کر 3 خواتین ، 3 مردوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔جاں بحق افراد کے ویزہ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ جان کی بازی ہارنے والی خواتین میں کوثز بی بی ،زہراں بی بی، بشراں بی بی شامل ہیں جبکہ مردوں میں  نواب اللہ دتہ، ریاض چوہدری ، حاجی محمد اشرف شامل ہیں۔

دم گھٹنے سے دم توڑنے والے چھ افراد کا تعلق قصور  شہر سے ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دم توڑنےوالے افراد کو مکہ کے نجی ہوٹل میں طے شدہ ہوٹل کی جگہ ٹھہرایا گیا تھا۔