تحریک انصاف کےسینئر رہنما عدالت سےباہر نکلتےہی ایک مرتبہ پھر گرفتار

May 19, 2023 | 15:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسین جہانیاں گردیزی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے حسین جہانیاں گردیزی کو ملتان کچہری سے گرفتار کیا، وہ جوڈیشل مجسٹریٹ نجیب اللہ کی عدالت سے باہر نکلے تو باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو حراست میں لے لیا،حسین جہانیاں گردیزی کو 931/23 مقدمہ میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔ 

 حسین جہانیاں گردیزی کا تعلق خانیوال سےہے، وہ تھانہ مخدوم رشید میں درج مقدمے میں ضمانت کیلئے ملتان کچہری آئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کو ضمانت ملی مگر پولیس نےدوبارہ  گرفتار کر لیا۔ہائیکورٹ نے 2روز قبل حسین جہانیاں گردیزی کو نظر بندی کیس میں بھی رہائی دی تھی۔

مزیدخبریں