پی ٹی آئی رہنما اقبال وزیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

May 19, 2023 | 15:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا،   اقبال وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اقبال وزیر نے کہا کہ کسی دباؤ کے بغیر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر رہا ہو۔ جب پارٹی میں فاروڈ بلاک کی کوشش ہوئے تو پارٹی کا ساتھ دیا۔ ملکی سلامتی میں تصادم کی وجہ سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر رہا ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پاکستان تحریک انصاف سابق رکن اسمبلی جے پرکاش نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کون تھے، میں نہیں جانتا،میں نہیں سمجھتا ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہونا چاہیے،مگر یہ معاملہ ہوا، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما جے پرکاش نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی کیاہے، ان کو سزا بھی ہونا چاہیے، میں 9مئی کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں کیونکہ فوج ہے تو پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں نہیں سمجھتاکہ ہمیں ایسا بیانیہ بنانا چاہیے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، میں اتنے عرصہ کے بعد دل پر پتھر رکھ کر پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کر رہاہوں ، میری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے ۔

مزیدخبریں