فواد چوہدری ٹونٹی اور پائپ چوری کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد

فواد چوہدری ٹونٹی اور پائپ چوری کرنے کی ایف آئی آر میں نامزد

ایک نیوز ( سلیمان اعوان): پنجاب پولیس نے فواد چوہدری کو واش روم کی ٹونٹی اور پائپ چوری کرنےکی ایف آئی آر میں بھی نامزد کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے مقدمات کی تفصیل جمع کرواتے ہوئے فواد چوہدری کی غلط ایف آئی ار جمع کروائی گئی ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے فواد چوہدری کو واش روم کی ٹونٹی اور پائپ چوری کی ایف آئی آر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔ایف ائی ار کے مطابق فواد چوہدری کی مقدمات کی تفصیل مقدمہ نمبر 889/23 درج ہیں لیکن ایف آئی ار متن میں واش روم میں ٹوٹیاں اور پائپ   چوری کی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ ملتان کینٹ میں مقدمہ نمبر 889/23 درج کیا گیا ہے۔تھانہ کینٹ ملتان میں درج مقدمہ نمبر 889/23 سکول سے پائپ اور ٹوٹی چوری کا مقدمہ ہے۔مقدمہ نمبر 889/23 مظہر حنیف کی مدعیت میں درج ہے۔مقدمہ نمبر 889/23 میں گورنمنٹ پرائمری سکول خیر پور بھٹہ میں بجلی کی وائرنگ چوری کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔